site
stats
پاکستان

برازیلین فٹبالررونالڈینو سمیت 8فٹبالرزپاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد : عالمی شہرت یافتہ فٹبالررونالڈینو سمیت8 فٹبالرزپاکستان پہنچ گئے،پاک فوج کےاعلیٰ حکام نےکھلاڑیوں کا استقبال کیا۔

تفصیلات کےمطابق برازیلین فٹبالررونالڈینو سمیت8فٹبالرزپاکستان پہنچ گئے،تمام کھلاڑی خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچے۔یہ کھلاڑی پاکستان میں دونمائشی فٹبال میچزمیں حصہ لیں گے۔

پہلا میچ آج کراچی میں عبدالستا ایدھی اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا جبکہ دوسرااتوارکولاہورمیں ہوگا۔ یہ میچزسیون اے سائیڈ ہیں، ایک ٹیم رونالڈینو کی ہوگی جبکہ دوسری کی قیادت رائن گگز کریں گے۔

کھلاڑیوں میں برازیل سے تعلق رکھنے والے گوئچورونالڈینو، رابرٹ پائرز بھی شامل ہیں جبکہ برطانیہ کےریان گگز، ڈیوڈ جیمز، فرانس کے نیکولس انیلا، ہالینڈکے جارج بوٹنگ اورپرتگال کے لوئس بوامورٹ شامل ہیں۔


کراچی: برازیل کے رونالڈینو کل ایدھی اسٹیڈیم میں میچ کھیلیں گے


واضح رہےکہ پاکستان میں فٹبال کےسب سےزیادہ شائقین لیاری میں رہتے ہیں اور لیاری کے فٹبال متوالے آج ہونےوالےنمائشی میچ میں برازیلین اسٹاررونالڈینیو اور دیگر فٹ بال آئیکونز کو دیکھنے کے لیے بے قرار ہیں۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top