فٹبال ورلڈ کپ میں سینیگال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاریخ رقم کر دی ہے اور وہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں کسی ایک میچ میں 5 گول اسکور کرنے والی پہلی افریقی ٹیم بن گئی ہے۔
میچ کے دوران سینیگال نے یکطرفہ مقابلے کے بعد عراق کو 0-5 کے بھاری مارجن سے شکست دی۔ سینیگال کی جانب سے پاپ گیے کے دو جبکہ اسماعیلا سار اور ایلیمان ندیائے نے ایک ایک گول اسکور کرکے کامیابی کو تاریخی بنا دیا۔
اس بڑی اور تاریخی فتح کے بعد سینیگال کی ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ اسٹیج میں پہنچنے کی امیدیں مضبوط اور برقرار ہو گئی ہیں۔
دوسری جانب فرانس نے ناروے کو شکست دے کر گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی، بوسٹن میں فرانس نے ناروے کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر گروپ آئی میں مسلسل تیسری کامیابی سمیٹی۔


