تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

انتظار کی گھڑیاں ختم، فٹبال ورلڈ کپ آج شروع ہوگا

شائقین فٹبال کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کے قریب ہیں دنیائے کھیل کا سب سے بڑا عالمی میلہ آج قطر میں شروع ہوگا افتتاحی میچ میزبان قطر اور ایکواڈور کے مابین ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق دنیا بھر کے شائقین فٹبال کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کے قریب ہیں۔ قطر میں آج سے فیفا ورلڈ کپ کا آغاز ہو رہا ہے جس کے لیے دنیا بھر کے فینز کا جوش ساتویں آسمان پر پہنچ گیا ہے۔ افتتاحی معرکے میں میزبان قطراور ایکواڈور ٹکرائیں گے۔

ٹورنامنٹ کا آغاز البیت اسٹیڈیم میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ہوگا جس میں عالمی شہرت یافتہ فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے اور میوزک کے تڑکے سے شائقین کا لہو گرمائیں گے۔

ایک ماہ تک جاری رہنے والے دنیا کے اس سب سے مقبول کھیل فٹبال کے عالمی کپ میں 32 ممالک کی ٹیمیں ٹرافی اٹھانے کے جذبے کے ساتھ شرکت کریں گی۔ تاہم فیصلہ 18 دسمبر کو ہوگا کہ دنیائے فٹبال پر حکمرانی کا تاج کس کے سر سجے گا۔

فیفا ورلڈ کپ کے حوالے سے فینز کا جوش آسمان کی بلندیوں پر ہے۔ دنیا بھر سےائے شائقین نے قطر کی رونقیں دوبالا کردیں ہیں اور سڑکوں پر میلے کا سماں ہے۔

برازیلین آرٹسٹ نے کھیل سے والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے ٹرافی کی تین ہزار ریپلیکا بنا ڈالی ہیں اور وہ اپنی ٹیم یعنی برازیل کی جیت کیلیے پُرامید ہے۔

ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز آج میزبان قطر اور ایکواڈور کے مابین میچ سے ہوگا۔ پہلے مرحلے میں 32 ٹیمیں 8 گروپ میں تقسیم کی گئی ہیں۔ ہرگروپ سے دو ٹیمیں گھر اور 2 ٹیمیں آگے جائیں گی۔

ناک آؤٹ مرحلہ 3 دسمبر سے شروع ہوگا۔

Comments

- Advertisement -