بدھ, ستمبر 16, 2026
اشتہار

گول کرنے کا جشن مناتے ہوئے فٹبالر سُرنگ میں گر گیا

اشتہار

حیرت انگیز

برازیل (11 اگست 2026): گول کرنے کے بعد فٹبالر جشن مناتے ہوئے سرنگ میں گر کر زخمی ہو گیا گول غیر قانونی قرار دیے جانے پر جشن بھی بے کار گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیل میں فٹببال کے کلب میچ میں کوربیٹا ٹیم کا دفاعی کھلاڑی جاسی ماراناؤ گول کرنے کے بعد خوشی مناتے ہوئے جوش میں ہوش کھو بیٹھا اور سُرنگ میں گر کر زخمی ہو گیا۔

 

دوسری جانب ریفری نے وی اے آر جائزے کے بعد گول آف سائیڈ قرار دیتے ہوئے اس کو مسترد کر دیا، جس نے گول کرنے کی خوشی کو بے سود کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق کھیل کے پہلے ہاف میں چیپیکوننسے کے خلاف کوربیٹا کے جاسی نے گول کر کے اپنی ٹیم کو دو صفر کی برتری دلائی۔

گول کرنے کے بعد جاسی جشن مناتے ہوئے شائقین کی جانب دوڑے تاہم اشتہاری بورڈ کی رکاوٹ عبور کرنے کے لیے انہوں نے چھلانگ لگائی تو دوسری طرف موجود تاریک سرنگ میں جا گرے اور زخمی ہو گئے، جس کی ویڈیو سوال میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

 

جاسی کے گرنے کے بعد جاسی کے سنبھلنے تک ریفری نے کھیل روک دیا۔ اسی دوران وی اے آر جائزہ لیا گیا تو وہ گول آف سائیڈ قرار دے کر مسترد کر دیا گیا۔

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں