پیر, اگست 10, 2026
اشتہار

کراچی میں پیدل چلنے والوں کو اب فٹ پاتھ میسر نہیں، ویڈیو رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

(02 اگست 2026): کراچی میں پیدل چلنے والوں کے لیے بنائے گئے فٹ پاتھ آہستہ آہستہ غائب ہونے لگے ہیں۔

فٹ پاتھ جو کبھی شہریوں کی سہولت، تحفظ اور مہذب شہری منصوبہ بندی کی علامت تھے، آج تجاوزات کی بے رحم یلغار کے سامنے بے بس دکھائی دیتے ہیں۔

کہیں دکانوں کا پھیلا ہوا سامان، کہیں ریڑھی بانوں کی قطاریں، تو کہیں ہوٹلوں کی کرسیوں، چولہوں اور موٹر سائیکلوں، گاڑیوں نے اس عوامی راستے کو اپنی مستقل پارکنگ بنا رکھا ہے۔


پاکستان تاریخ کی بد ترین برین ڈرین صورت حال سے دوچار ہے، ویڈیو رپورٹ


وقت آ گیا ہے کہ متعلقہ ادارے ضابطوں کا مستقل اور مؤثر عمل درآمد یقینی بنائیں، کیوں کہ جب فٹ پاتھ آزاد ہوں گے تبھی شہر واقعی محفوظ اور مہذب کہلائے گا۔

اہم ترین

عشرت خان
عشرت خان
عشرت خان اے آر وائی نیوز کراچی سے وابستہ ہیں

مزید خبریں