پاکستان میں پہلی بار پولیس نے ڈرونز کے ذریعے ایئرپٹرولنگ شروع کر دی۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد نے ڈرون کے ذریعے احتجاج کو مانیٹر کیا۔
پاکستان میں پہلی بار کسی شہر میں ڈرونز کےذریعےایئرپٹرولنگ کا آغاز ہوگیا۔ اسلام آبادپولیس نےڈرون ٹیکنالوجی کااستعمال شروع کردیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین کے مطابق ڈرون ٹیکنالوجی سےاسلام آبادپولیس کی استعدادکارمیں اضافہ ہوگا،ڈرون کےاستعمال کوپولیس ایئرپٹرولنگ یونٹ کانام دیاگیاہے۔
پاکستان میں پہلی بار کسی بھی شہر میں ڈرونز کے ذریعے ائیر پٹرولنگ کا آغاز. ڈرونز کے استعمال سے اسلام آباد پولیس کی استعداد کار میں اضافہ ہوگا۔ آج کے احتجاجی مظاہرے کی مکمل مانیٹرنگ پہلی بار ائیر پڑولنگ یونٹ سے بھی کی گئی۔@DigIslamabad @Safecityibd pic.twitter.com/A39NbZd3bN
— Islamabad Police (@ICT_Police) October 14, 2020
ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ ٹریکس پرگم ہوجانےوالے افرادکوتلاش کرنےمیں بھی مددملےگی، ڈی چوک پرلیبریونین کےاحتجاج کی مکمل مانیٹرنگ پہلی بارایئرپڑولنگ یونٹ نےکی۔
ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ ڈی آئی جی آپریشنزنےایئرپڑولنگ یونٹ کےذریعےمانیٹرنگ کاجائزہ لیا، وفاقی پولیس کاایئرپڑولنگ یونٹ پہلی باراحتجاجی مظاہرےکی کوریج کررہاہے۔