تازہ ترین

پاکستانی تاریخ میں پہلی بار براہ راست پرواز امریکا روانہ

کراچی: پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار براہ راست پرواز امریکا روانہ ہوگئی، براہ راست پرواز امریکی شہر نیو جرسی پہنچے گی۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کے لیے براہ راست پراوز نے اڑان بھر لی، پی آئی اے کی پرواز پی کے 8711 دو سو سے زائد مسافروں کو لے کر امریکا روانہ ہوگئی۔

پائلٹس اور کیبن کریو نے طیارے میں یادگاری تصویر لی، فضائی عملے نے کورونا وائرس کے سبب احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے فیس ماسک پہنے اور گلوز کا استعمال کیا۔

یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی پرواز پاکستان سے براہ راست امریکا جا رہی ہے، پی آئی اے نے کچھ عرصہ قبل امریکا سے براہ راست پروازوں کی اجازت مانگی تھی۔

30اپریل کو قومی ایئرلائن پی آئی اے کو امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کا پروانہ ملا، امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ نے مراسلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے ایک ماہ کے دوران ایک درجن پروازیں چلا سکتی ہے۔

اس حوالے سے پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ براہ راست پروازوں کی اجازت سیکیورٹی صورتحال میں بہتری کی وجہ سےہے، حکومتی پالیسی اور پی آئی اے کے سیکیورٹی اقدامات بھی وجہ بنے اور وزیر اعظم نےذاتی طور پر پروازیں چلانےاور پاکستانیوں کی جلدواپسی کےاقدامات کیے۔

سی ای او ارشد ملک نے وزیر اعظم، وزیر ہوابازی اوروزارت خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا امریکا کے لیے ریلیف پروازیں چلائیں گے،جہاں ہزاروں پاکستانی منتظر ہیں۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں