The news is by your side.

Advertisement

پہلی بار ہوائی حادثات کی رپورٹس پبلک کی جا رہی ہیں،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پہلی بار ہوائی حادثات کی رپورٹس پبلک کی جا رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں تازہ سیاسی اور ملکی صورت حال پر مشاورت کے ساتھ فواد چوہدری کے بیان پر بھی اظہار خیال کیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پارٹی ڈسپلن پر عمل کرنا تمام ارکان کی ذمہ داری ہے،پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی قابل مذمت ہے۔

وزیراعظم نے طیارہ حادثے کی انکوائری رپورٹ پبلک کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا پہلی بار ہوائی حادثات کی رپورٹس پبلک کی جا رہی ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ چینی اورگندم بحران کی رپورٹ بھی ہم نے پبلک کی۔

اجلاس میں حکومتی ارکان نے وزیراعظم عمران خان کے فیصلوں اور قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

وزیراعظم سے پارٹی کے سیئنر رہنماؤں کی ملاقاتیں

اس سے قبل وزیراعظم ہاؤس میں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے وزیراعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات کی جس میں گزشتہ روز کابینہ اجلاس میں ہونے والی تلخی اور گرما گرمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں سیاسی و حکومتی امور کے ساتھ ساتھ پارٹی کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

فیصل واوڈا کے بعد وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے وزیراعظم سے ملاقات کر کے گزشتہ روز کابینہ میں ہونے والی بحث پر اپنا نکتہ نظر پیش کیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں