کراچی: قومی ایئرلائن(پی آئی اے) نے اسلام آباد سے برطانیہ کے لیے چارٹرڈ فلائٹس کا شیڈول جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے اسلام آباد سے لندن اور مانچسٹر کے لیے چارٹرڈ فلائٹس کا شیڈول جاری کیا ہے۔ 22 ستمبر سے 30 اکتوبر تک 32چارٹرڈ فلائٹس آپریٹ ہوں گی۔
پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 22سے29ستمبر پی آئی اے کی 7چار ٹرڈ پروازیں برطانیہ روانہ ہوں گی۔
انتظامیہ نے بتایا کہ اکتوبر میں پی آئی اے کا 25پروازوں کا شیڈول فائنل ہے، چارٹرڈ کمپنی کے ذریعے یہ پروازیں آپریٹ کی جائیں گی جس سے مسافر مستفید ہوں گے۔
قومی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ چارٹرڈ پروازیں شروع کرنے سے مسافروں کو سفری سہولت میسر آئے گی۔