تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

ماہرہ خان اور ایمن خان ڈیجیٹل میڈیا کی بااثر شخصیات قرار

سنگاپور: امریکا کے اقتصادی جریدے فوربز نے ایشیا کے 100 ڈیجیٹل اسٹارز کی پہلی فہرست جاری کردی جس میں دو پاکستانی اداکاراؤں کے نام شامل ہیں۔

فوربز میگزین کی جانب سے پہلی بار ڈیجیٹل اسٹارز کی فہرست جاری کی گئی، جس میں شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد کے علاوہ، فیشن انڈسٹری، ٹیکنالوجی، اسپورٹس و لگژری برانڈز کی ایسی شخصیات کے نام شامل کیے گئے ہیں جن کی سوشل میڈیا پوسٹ معاشرے پر کسی بھی طرح سے اثر انداز ہوتی ہیں۔

فوربز کی جانب سے جاری کی جانے والی 100 ڈیجیٹل اسٹارز کی فہرست میں اداکارہ ماہرہ خان اور ایمن خان جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں جبکہ عاطف اسلم کا نام بھی شامل ہے۔

جریدے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 100 ڈیجیٹل اسٹارز کی فہرست میں شامل شخصیات سماجی رابطے کے پلیٹ فارمز استعمال کر کے معاشرے میں بہترین اور انسانی حقوق کے لیے آواز بلند کرتی ہیں۔

ان تمام شخصیات کے فالوورز، اُن کے کام سے معاشرے پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں فہرست کا حصہ بنا گیا۔

فہرست میں بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن، مادھوری ڈکشت، شاہ رخ خان، اکشے کمار، کترینہ کیف، انوشکا شرما، جیکولین فرنانڈز، شاہد کپور، عالیہ بھٹ، رنویر سنگھ، گلوکارہ شریا گھوشال، نیہا ککڑ  سمیت دیگر بھارتی شخصیات کے نام شامل ہے۔

فوربز کی جانب سے جاری کی جانے والی فہرست میں جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے نام شامل کیے گئے ہیں، جن میں سب سے زیادہ شخصیات کا تعلق چین سے ہے علاوہ ازیں جنوبی کوریا، ہانگ کانگ، سنگاپور، ملائیشیا، انڈونیشیا، آسٹریلیا، ایران سمیت دیگر ممالک کی شخصیات کے نام بھی شامل ہیں۔

فہرست میں ہالی ووڈ اداکارہ ربل ولسن کا نام بھی شامل کیا گیا ہے جن کا تعلق آسٹریلیا سے ہے۔

Comments

- Advertisement -