فوربز کی بیسٹ کنٹریز فار بزنس رپورٹ جاری، پاکستان کا 103واں نمبر -
The news is by your side.

Advertisement

فوربز کی بیسٹ کنٹریز فار بزنس رپورٹ جاری، پاکستان کا 103واں نمبر

نیویارک : عالمی بزنس جریدے فوربز کی بیسٹ کنٹریز فار بزنس رپورٹ جاری کر دی ہے.

رپورٹ میں ایک سو چوالیس ممالک کو کاروبار کیلئے ساز گار ماحول کے حساب سے جانچا گیا ہے، فوربز کے مطابق کاروبار کیلئے سب سے سازگار ماحول ڈنمارک کا ہے مگر پاکستان کی حالت خراب ہے، فوربز کی فہرست میں پاکستان کا نمبر ایک سو تین ہے اور قازقستان، گھانا، بوٹسوانہ، زمبیا اور روانڈا سے بھی نیچے ہے.

فوربز کے مطابق سیاسی عدم استحکام اور امن و امان کی خراب صورت حال کے باعث معاشی ترقی اور سرمایہ کاری متاثر ہوئی ہے۔

فوربز کے مطابق سال دو ہزار سات سے اب تک پاکستانی کرنسی کی قدر میں چالیس فی صد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت بہتر کارکردگی دیکھائی ہے ۔

پاکستان کو ہر ماہ تقریبا ایک ارب روپے کی ترسیلات زر موصول ہوتی ہیں، جو ملکی معیشت کا پلس پوائنٹ ہے ، فوربز کے مطابق معاشی ترقی کیلئے پاکستان کو توانائی بحران اور ٹیکسوں میں اضافہ پر کام کرنا ہوگا.

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں