تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ کمانے والے 100 افراد کی فہرست جاری

واشنگٹن : امریکا کے مشہور زمانہ جریدے ’فوربز‘ نے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ کمانے والے افراد کی فہرست جاری کردی، جس میں امریکی باکسر فلائڈمے پہلے جبکہ کم عمر ارب پتی کائلی جینیر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کے مشہور کاروباری میگزین ’فوربز‘ نے سالانہ بنیادوں پر سب سے زیادہ پیسے کمانے والے 100 افراد کی فہرست جاری کردی، جس میں پہلے دس نمبروں پر آنے والے انٹرٹینرز کا تعلق برطانیہ، امریکا، پرتگال، آئرلینڈ اور ارجنٹائن سے ہے۔

فوربز میگزین نے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ کمانے والے افراد میں اداکار، وکلاء، میوزک بینڈز، فٹبالر، جج، مارشل آرٹ، باکسرز، کرکٹر، اور فٹبالر شامل کیا ہے۔

امریکی جریدے فوربز کے مطابق دنیا کی امیر شخصیات میں پہلے نمبر پر امریکا کے مشہور زمانہ باکسر 41 سالہ فلائڈ مے برجمان ہیں، جن کی سالانہ آمدنی 28 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہے جو پاکستانی روپوں میں 34 ارب سے زائد کی رقم بنتی ہے۔

امریکی باکسر فلائڈ مے

فوربز میگزین کی فہرست میں دوسرے نمبر پر امریکا کے 57 سالہ آسکر ایوارڈ یافتہ، ہدایت کار و اداکار جارج کلونی موجود ہیں، جن کی سالانہ آمدنی 23 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ’28 ارب 56 کروڑ 42 لاکھ‘ ہے۔

امریکی ہدایت کار و اداکار جارج کلونی

معروف کاروباری جریدے فوربز میگزین میں امیر ترین افراد کی ٹاپ ٹین فہرست میں جگہ بنانے والی 20 سالہ امریکی ماڈل و کاروباری شخصیت کائلی جینیر ہیں جو سالانہ 16 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ’20 ارب 23 کروڑ ڈالر‘ کمانے والی پہلی کم عمر ترین خاتون ہیں۔

امریکی ماڈل کائلی جینیر

دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں چھوٹی پوزیشن لینے والی 75 سالہ ’جوڈی شائنڈلن‘ امریکا کی ماہر قانون ہیں، جن کی سالانہ آمدنی 14 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ہے جو 14 ارب 70 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد ہے۔

امریکی ماہر قانون جوڈی شائنڈلن

اسی طرح فوربز کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آنے والے ہالی ووڈ کے مشہور زمانہ اداکار ڈوائن جانسن جنہیں دنیا ’دی راک‘ نام جانتی ہے، دی راک نے سالانہ 12 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ’15 ارب 7 کروڑ پاکستانی روپے‘ معاوضہ کمایا ہے۔

ہالی ووڈ اداکار ڈوائن جانسن ’دی راک‘ نام

امریکا کے معروف سپر اسٹار ڈوائن جانسن مداحوں کو جمانجی اور فاسٹ اینڈ فیوریس جیسی کامیاب فلمیں دے چکے ہیں۔

امریکی جریدے کی ٹاپ تین لسٹ میں چھٹے اور ساتویں نمبر پر آئرلینڈ کا مشہور بینڈ یوٹو اور برطانیہ کا کولڈ پلے براجمان ہے۔ جن کی سالانہ آمدنی 11 کروڑ 80 لاکھ اور 11 کروڑ 55 لاکھ ڈالر ہے۔

آئرلینڈ کا راک بینڈ یوٹو
برطانیہ کا راک بینڈ کولڈ پلے

آٹھویں پوزیشن ارجنٹینا کے 31 سالہ ممتاز فٹبالر لیونل میسی لی ہے جن کی آمدن 11 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ہے جو 11 ارب 10 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد ہے۔

فٹبالر لیونل میسی

برطانیہ کے گلوکار ایڈ شیران بھی دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ کمانے افراد کی فہرست میں شامل ہیں جن کی سالانہ آمدنی 11 کروڑ ڈالر ہے جس کے باعث انہیں فوربز میگزین کی فہرست میں شامل کیا گیا۔

گلوکار ایڈ شیران

فٹبال کی دنیا کا مشہور نام پرتگالی کھلاڑی کریسٹیانو رونالڈو امیر ترین شخصیات کی فہرست میں دسویں نمبر موجود ہیں جنہوں نے سالانہ 10 کروڑ 80 لاکھ ڈالر یعنی 10 ارب 80 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد کمائے ہیں۔

کریسٹیانو رونالڈو

کاروباری شخصیات کے جریدے ’فوربز‘ کی امیر ترین افراد کی فہرست میں 13 ویں نمبر پر برازیل فٹبالر ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی نیمار ہیں۔

برازیلین فٹبالر نیمار

حیران کن طور پر بالی ووڈ کے سپر اسٹار اکشے کمار 76 ویں اور ڈبنگ خان سلمان 82 ویں پوزیشن لینے میں کامیاب رہے، جبکہ ہر برس فوربز میگزین کی امیر ترین افراد کی فہرست میں جگہ بنانے والے شارخ خان رواں برس کوئی پوزیشن نہیں کے پائے۔

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان اور اکشے کمار

خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -