تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

نوشکی اور پنجگور میں فورسز کے آپریشنز مکمل، 20 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے نوشکی اور پنجگور میں کلیئرنس آپریشنز مکمل کر لیے، اس دوران 20 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پنجگور اور نوشکی میں کلیئرنس آپریشنز مکمل کر لیے، آپریشنز 20 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے 2 فروری کی رات نوشکی اور پنجگورمیں سکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر حملے کیے، سکیورٹی فورسز نے دونوں مقامات پر دہشت گردوں کے حملے ناکام بنائے۔

واضح رہے کہ 2 فروری کو پاک فوج نے دہشت گردوں کا بڑا حملہ ناکام بناتے ہوئے 13 دہشت گرد ہلاک کر دیے تھے جبکہ ایک افسر سمیت 7 اہلکار شہید ہوئے تھے۔ دہشت گرد افغانستان اور بھارت میں ہینڈلرز کے ساتھ رابطے میں تھے۔

اس سے قبل آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ نوشکی میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 9 دہشت گرد مارے گئے جبکہ حملے میں ایک افسر سمیت 4 اہلکار شہید ہوئے، پنجگور میں 4 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 4 سے 5 دہشت گردوں کو گھیرے میں لیا رکھا گیا،  حملوں کے دوران 3 اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے افغانستان اور بھارت میں ہینڈلرز کے ساتھ رابطے پکڑے گئے، اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں کے زیرِ استعمال اسلحہ اور جوتے سب امریکی ساختہ ہیں جبکہ دہشت گردوں کے پہنا ہوا یونیفارم بھی امریکی ساختہ تھا۔

Comments

- Advertisement -