The news is by your side.

Advertisement

حکومت کی مہلت ختم، پولیس کے دستوں نے پوزیشن سنبھال لی

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے مظاہرہ کرنے والی مذہبی جماعتوں کی جانب سے دی جانے والی مہلت ختم ہوچکی ہے اورحکومت آپریشن کا پہلا مرحلہ شروع کرنے کے لیے تیارہے۔

سرکاری نشریاتی ادارے ذرائع کے مطابق ایس پی رضوان کی سرکردگی میں پولیس اور ایف سی کے دستوں کی جانب سے ڈی چوک پرچاروں اطراف میں پوزیشن سنبھال لی ہے۔

دوسری جانب اے آروائی نیوز کے اسلام آباد کے بیورو چیف صابر شاکر کا کہنا ہے کہ  ریڈ زون میں پوزیشن لینے کی خبریں درست نہیں ہیں ، حکومت اور علما کے درمیان مذاکرات جاری ہیں اور دونوں کی جانب سے پر امن رہنے کا عندیہ دیا جارہا ہے۔

فورسز کے تازہ دم دستوں کے پاس کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہرقسم کا سازوسامان موجود ہے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے نمائش چورنگی پربھی اسلام آباد کے مظاہرین کی حمایت میں دھرنا چارروز سے جاری ہے، دھرنے میں موجود مشتعل افراد نے گزشتہ رات اے آروائی نیوزکی ٹیم پرحملہ کردیا، حملے میں کیمرہ مین پرتشدد کیاگیا اورکیمرہ بھی چھیننےکی کوشش کی۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر قیوم سومرونے مظاہرین سے مذاکرات کی کوشش کی تاہم مظاہرین نے اسلام آباد میں مظالبات کی منظوری تک نمائش سے اٹھنے سے انکارکردیا، مذاکرات سے واپسی کے موقع پرنامعلوم افراد نے قیوم سومروکی گاڑی پرپتھراو بھی کیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں