تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بیٹی کو موٹا ہونے سے کیوں روکا؟ باپ کو قید کی سزا

لندن : برطانوی عدالت نے بیٹی سے موٹا نہ ہونے کا حلف نامہ سائن کرانے پر باپ کو ڈھائی برس کےلیے جیل بھیج دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ دلچسپ واقعہ برطانیہ کے علاقے برکشائر میں پیش آیا جہاں ایک باپ نے موٹاپے کا شکار افراد سے اظہار برآت کرتے ہوئے اپنی بیٹی کو موٹا نہ ہونے پر مجبور کیا۔

موٹاپے سے بچانے کےلیے ریچڈ نامی شخص نے اپنے بچوں سے غیرانسانی اور ناروا سلوک روا رکھا جس پر عدالت نے اسے ڈھائی سال قید کی سزا سنا دی۔

کیس کی سماعت کے دوران بتایا گیا کہ 56 سالہ ریچڈ خادلہ نے اپنی بیٹی کو تنبیہ کی وہ ہر حال میں ورزش کرے اور مر بھی جائے تو بھی موٹی نہ ہو، اس سلسلے میں انہوں نے اپنی بیٹی سے موٹا نہ ہونے کا حلف نامہ بھی سائن کرایا۔

گرفتار شخص کی بیٹی نے بتایا کہ کھانے میں بے ترتیبی کی وجہ سے نشونما پر بھی اثر پڑرہا تھا۔

لڑکی بتایا کہ گھر میں کوئی بھی بہن بھائی اگر موٹاپے کی طرف مائل ہوتا تو اسے سزا دی جاتی تھی۔

Comments

- Advertisement -