پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

غیرملکی ایئرلائن کا پاکستان کیلیے پروازوں سے متعلق بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: غیر ملکی ائیر لائن اتحاد ائیرویز نے 16 جولائی سے پاکستان کے لئے اپنی پروازوں میں اضافہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اتحاد ائیر ویز پاکستان کے لئے ہفتہ وار 12 پروازیں آپریٹ کرے گی، لاہور کے لئے 7 ،اسلام آباد کے لئے 2 اور کراچی کے لئے 3 پروازیں آپریٹ ہوں گی۔

اتحاد ائیر ویز نے پاکستان سے جانے والے مسافروں کے لئے نئی ٹریول ایڈ وائزری بھی جاری کر دی ہے۔ غیر ملکی ائیر لائن اتحاد ائیرویز سے پاکستان سے سفر کرنے والے مسافروں کیلئے بھی کورونا ٹیسٹ کرانا لازم قرار دیا گیا ہے۔

پرواز سے قبل مسافروں کو 96 گھنٹے کے اندر اپنا ٹیسٹ کروانا پڑے گا اور یہ شرط 16 جولائی سے ہی لاگو ہوگی۔اتحاد ائیرویز نے چغتاتی لیبارٹریز سے کروایا گیا ٹیسٹ ہی قابل قبول قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کا متحدہ عرب امارات کیلئے دو طرفہ پروازیں بھی بحالی کی طرف گامزن ہے اور دیگر ممالک سے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے ریلیف آپریشن میں جاری ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ سعودی عرب، وسطی ایشیائی ریاستوں اور عراق کیلئے خصوصی پروازیں کا سلسلہ بھی برقرار ہے اور تمام تر احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ ایس او پیز کے تحت مسافروں کو سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں