جمعہ, دسمبر 12, 2025
اشتہار

غیرملکی جانوروں کی درآمد پر مکمل پابندی عائد کی جائیگی، چیف سیکریٹری سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے کہا ہے کہ غیرملکی جانوروں کی درآمد پر مکمل پابندی عائد کی جائے گی۔

چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیرصدارت محکمہ وائلڈ لائف کا اجلاس ہوا، اجلاس میں محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے بریفنگ دی گئی، اس دوران کراچی چڑیا گھر میں وائلڈلائف پروٹیکشن ایکٹ 2020 کی خلاف ورزیاں بھی سامنے آئیں۔

آصف حیدر شاہ نے کہا کہ غیررجسٹرڈ یا غیرقانونی جانور رکھنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائےگی، جنگلی حیات کے تحفظ پر وائلڈ لائف ماہرین کیساتھ مشاورتی اجلاس جلد منعقد ہوگا،

اجلاس میں آگاہی دی گئی کہ وائلڈ لائف سے متعلق 129 مقدمات مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہیں، آصف حیدر شاہ نے کہا کہ چیف جسٹس سندھ سے درخواست ہے کہ جلد سماعت اور مؤثر فیصلہ ممکن بنایا جائے۔

چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ غیرملکی جانور رکھنے والے مالکان کو رجسٹریشن اور رہائشی ماحول کے رہنما اصولوں پرعمل کرنا ہوگا۔

چیف کنزرویٹر وائلڈ لائف نے کہا کہ کراچی چڑیا گھر بڑے جانوروں کیلئے مقررہ قانونی معیار پر پورا نہیں اترتا۔

اس موقع پر چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے محکمہ وائلڈ لائف کو کراچی چڑیا گھر میں فوری اصلاحی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی۔

گھر خالی کرتے ہوئے کرایہ دار خطرناک جانور چھوڑ گیا

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں