اسلام آباد، 23 فروری: سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے وضاحت جاری کی ہے کہ بعض میڈیا رپورٹس نے غیر ملکی کمپنیوں کی بند ہونے سے متعلق اعداد و شمار کی غلط طور پر میڈیا میں پیش کیے جا رہے ہیں۔
ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ 1,157 غیر ملکی کمپنیاں پاکستان میں رجسٹرڈ ہیں، جو کہ ملک میں غیر ملکی کاروباری موجودگی کے تسلسل اور سرمایہ کاری کے ماحول پر اعتماد کی عکاسی کرتی ہیں۔ مزید برآں، گزشتہ ماہ صرف جنوری کے دوران 82 مقامی کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ سرمایہ کاری چین، امریکا، آسٹریلیا، ترکی، برطانیہ، جنوبی افریقہ، ڈنمارک، جرمنی، ملائیشیا، جنوبی کوریا اور اسپین سمیت مختلف ممالک سے آئی ہے۔
واضح رہے کہ 2022 سے 2025 کے دوران 79 نئی غیر ملکی کمپنیاں پاکستان میں رجسٹر ہوءیں جبکہ اس دوران صرف 19 غیر ملکی کمپنیوں نے مختلف وجوہات کی بنیاد پر اپنی سرگرمیاں بند کیں۔
یہ بھی واضح کیا جاتا ہے کہ میڈیا میں جن 125 غیر ملکی کمپنیوں کا حوالہ دیا گیا ہے، وہ 1977 سے اب تک بند ہونے والی کمپنیوں کی مجموعی تعداد ہے۔ یہ فہرست صرف گزشتہ تین برسوں سے متعلق نہیں ہے۔ ایس ای سی پی کے ڈیٹا میں ہر کمپنی کے نام کے ساتھ کمپنی کے بند کیے جانے کا سال بھی واضح طور پر درج ہے، جس سے معلومات کی شفافیت اور درستگی یقینی بنتی ہے۔
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News


