تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

غیر ملکی کمپنی کی نسلہ ٹاور گرانے کیلئے پیشکش، بڑا دعویٰ کردیا

کراچی : غیر ملکی کمپنی نے نسلہ ٹاور گرانے کیلئے پیشکش کرتے ہوئے جدید طریقے سے عمارت منہدم کرنے کا دعویٰ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی سی ایسٹ آصف جان صدیقی کی زیر صدارت نسلہ ٹاور گرانے سے متعلق پیشکش پر انتظامیہ کا جائزہ اجلاس جاری ہے ، اجلاس میں پولیس اور ایس بی سی اے نمائندے ، کے ایم سی کے اعلیٰ افسران ، این ای ڈی ،ایف ڈبلیو او نمائندگان شریک ہیں۔

نسلہ ٹاور گرانے کیلئےدلچسپی کا اظہار کرنیوالی کمپنیوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ، ذرائع نے بتایا ہے کہ نسلہ ٹاور کو گرانے کے لیے کچھ کمپنیز نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں نسلہ ٹاور کو گرانے کےلئے غیر ملکی کمپنی کی پیشکش پر بھی غور کیا جائے گا، غیر ملکی کمپنی نے جدید طریقے سے نسلہ ٹاور منہدم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ جدید طریقے سے عمارت منہدم کرنے کیلئے کمپنی کو 1ماہ کا پری ورک درکارہے۔

خیال رہے کنٹرول بلاسٹنگ کے ذریعے عمارت کو گرانے کے حوالے سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، ذرائع کے مطابق کسی بھی کمپنی نے کنٹرول بلاسٹنگ کے ذریعے عمارت گرانے کیلئے کوئی پیشکش نہیں کی، تمام کمپنیوں نے مینوئل طریقے سے عمارت کو توڑنے کے ٹینڈر جمع کرائے ہیں۔

یاد رہے کمشنرکراچی اقبال میمن نے نسلہ ٹاورکومسمارکرنےسےمتعلق کمیٹی قائم کی تھی ، کمیٹی تمام پروپوزلز کو جانچ کر سب سے مناسب فرم کی سفارش کرے گی اور نسلہ ٹاورکومسمارکرنے سے متعلق آئندہ کی حکمت عملی بنائے گی۔

Comments

- Advertisement -