بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

پاکستان کے خلاف غیر ملکی سازشیں بے نقاب ہوگئیں، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پاکستان کے خلاف غیر ملکی سازشیں بے نقاب ہوگئیں، امریکی وزیردفاع نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کے لیے طالبان کو استعمال کررہا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کیا جس میں آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کے خلاف غیر ملکی سازشیں بے نقاب ہوگئیں، قوم ان سازشوں کو شکست دے کر رہے گی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہر قیمت پر مادرِ وطن کے دفاع کی قسم کھائی ہے، وطن کی خاطر جانیں دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے، جان قربان کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

قبل ازیں امریکی وزیر دفاع جیمزمیٹس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کے لیے طالبان کو استعمال کررہا ہے مگر پاکستان آرمی نے اس نیٹ ورک کو توڑ دیا۔

بھارتی اخبار میں انکشاف

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را اور ٹی ٹی پی کا آپس میں گٹھ جوڑ ہے جس کے ذریعے شدت پسند پاکستان اور افغانستان میں دہشت گردی کررہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ بھارت عالمی دنیا کی مخالفتوں کے باوجود کالعدم دہشت گرد تنظیموں سے اپنے تعلقات ختم نہیں کررہا جو مستقبل میں اُس کے لیے نقصان دہ ہوگا۔ ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را اور کالعدم ٹی ٹی پی کے تعلقات اُس وقت منظر عام پر آئے جب احسان اللہ احسان نے اس بات کا خود انکشاف کیا۔

یاد رہے امریکی صدر نے نئی افغان پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کیے تھے، ٹرمپ نے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ پاکستان کی سرزمین پر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں مگر آج امریکی وزیردفاع کے بیان نے صدر کی تردید کردی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں