تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی عرب میں غیر ملکی ملازمین کو نوکری تبدیل کرنے کی اجازت

ریاض : سعودی وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود نے غیر ملکی ملازمین کو نوکری تبدیل کرنے کا اختیار دے دیا۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب کے وزیر افرادی قوت کی جانب سے قانون محنت کے لائحہ میں ترمیم کی منظور کرلی گئی ہے، جس کے بعد غیر ملکی کارکن شرائط کے تحت ملازمت تبدیل کرسکیں گے۔

قانون میں ترمیم کے بعد غیر ملکی ملازمین ایک آجر سے دوسر آجر کے پاس ملازمت کرنے کےلیے بااختیار لیکن دوسرا آجر ملازمت دینے کو تیار ہو۔

غیر ملکی کارکن موجودہ آجر کی منظوری کے بغیر ملازمت کا مصدقہ معاہدہ ختم ہونے پر دوسرے آجر کے پاس ملازمت کا حق دار ہے۔

قانون محنت کی دفعہ 77 کی پابندی کرتے ہوئے غیر ملکی کارکن ایسی صورت میں نئے آجر کے پاس موجودہ آجر کی منظوری کے بغیر مشروط طور پر ملازمت کا مجاز ہوگا لیکن نئے آجر کے پاس ملازمت سے تین ماہ قبل موجودہ آجر کو نوٹس دینا ہوگا جس کے بعد معاہدہ ختم ہوسکے گا۔

Comments

- Advertisement -