تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

کویت میں غیرملکیوں ملازمین پر ‘چھری’ چل گئی

کویتائزیشن کی پالیسی پر گامزن کویت نے غیرملکی کارکنوں کو فارغ کرنے کے سلسلے کو دراز کرتے ہوئے مزید کٹوتیاں کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

کویتی روزنامہ انباء کی رپورٹ کے مطابق وزارت عامہ نے کویت میں غیرملکی ملازمین کو کارکردگی کا بونس نہیں دیا اور ساتھ ہی وزارت سے مزید تارکین وطن کو خارج کرنے کی حکمت عملی ترتیب دے دی ہے۔

ابتدائی بونس حاصل کرنے سے 300 کے قریب غیرملکی ملازمین کو فارغ کر دیا گیا ہے جب کہ اگلے سال اپریل میں باقی تمام غیرملکی ملازمین کو مستقبل طور پر برطرف کر دیا جائے گا۔

اس سال وزارت نے غیرکویتی 80 کارکنان کے معاہدوں کو ختم کیا تھا جس میں مشیر، اکاؤنٹنٹ، انجینئر اور دیگر شعبوں میں کام کرنے والے افراد شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطرفیوں کے بعد وزارت عامہ میں غیرملکی ملازمین کی تعداد 500 کے قریب رہ چکی ہے جنہیں آئندہ ماہ اپریل تک فارغ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ خلیجی ملک کویتائزشین کی پالیسی کو اپنائے ہوئے جس کے تحت ریاست میں تمام تارکین وطن کی جگہ سرکاری محکموں میں کویتی شہریوں کو جگہ فراہم کرنا ہے۔

Comments

- Advertisement -