پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

زرمبادلہ ذخائر میں 16کروڑ40 لاکھ ڈالر کی کمی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : زرمبادلہ ذخائر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، ایک ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر میں مزید سولہ کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، رواں مالی سال کےاختتام تک پاکستان کو تین ارب ڈالرسے زائد کی ادائیگیاں کرنی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق زرمبادلہ ذخائر میں کمی کاسلسلہ نہ رکا، چھ اپریل کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائر میں سولہ کروڑ چالیس لاکھ ڈالر کی مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔

کمی کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر کا حجم گیارہ ارب تینتالیس کروڑ تیراسی لاکھ ڈالر ہوگیا ہے۔

- Advertisement -

گزشتہ چار ماہ سے زرمبادلہ ذخائر میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جارہی ہے، رواں سال جون تک حکومت کو مزید تین ارب تیس کروڑ ڈالر غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کی مدمیں ادا کرنے ہیں۔


مزید پڑھیں : پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کمبوڈیا سے بھی کم ہوجائیں گے: رپورٹ


معاشی ماہرین کےمطابق زرمبادلہ ذخائر اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی ملکی معیشت کی بیرونی کمزوریوں کی عکاس ہے، غیرملکی قرضوں کی ادائیگی کےباعث زرمبادلہ ذخائر  پر مزید دباؤ بڑھے گا اور روپے کی قدر میں بھی مزید گراوٹ متوقع ہے۔

یاد رہے گذشتہ ماہ کے آخر میں غیر ملکی جریدے کی جانب سے جاری کی جانے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں اور یہ کمبوڈیا سے بھی کم ہو جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ ذخائر میں یہ کمی ایشیا کے تمام ممالک سے زیادہ تیز ہے، پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر ایک سال میں 20 فیصد کم ہوئے۔ فروری میں پاکستان کے زر مبادلہ ذخائر کا حجم 13 ارب 50 کروڑ ڈالر ہوگیا۔

دوسری جانب عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ ذخائر میں جون 2018 تک 2 ارب 20 کروڑ ڈالر کی مزید کمی متوقع ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں