اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ حکومت کو موصول رقوم سے زرمبادلہ ذخائر میں 1.94 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔
مرکزی بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے 3جولائی تک ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 23.98 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔
اسٹیٹ بینک کے ذخائر بڑھ کر 18.47 ارب ڈالر ہو گئے جب کہ مرکزی بینک کے ذخائر میں 1.94 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ ہوا۔
کمرشل بینکوں کےذخائر میں 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا اور زرمبادلہ ذخائر 5.51 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔
ریکارڈ ترسیلات زر
پاکستان کومالی سال 2025-26 میں ریکارڈ 41.6 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔
متحدہ عرب امارات کا پاکستان کی مجموعی سالانہ ترسیلات زر میں حصہ تقریباً 21.2 فیصد رہا۔ ترسیلات زر میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 8.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مالی سال 2024-25 میں پاکستان کو 38.3 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی تھیں۔
جون 2026 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 3.5 ارب ڈالر وطن بھیجے۔ جون میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
جون 2026 میں سعودی عرب سے سب سے زیادہ 829.6 ملین ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں۔
متحدہ عرب امارات سے جون میں 792.2 ملین ڈالر پاکستان بھیجے گئے جب کہ برطانیہ سے 514.9 ملین ، امریکا سے 296.8 ملین ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں۔
مالی سال 2025-26 میں یواےای سے پاکستان کو 8.8 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔


