پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

زرمبادلہ ذخائر میں بڑا اضافہ، اسٹیٹ بینک رپورٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (6 فروری 2026): اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے تحت ذخائر 21 ارب ڈالر سے زائد ہوگئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 4.54 کروڑ ڈالر اضافے سے 21.33 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ سرکاری ذخائر5.61کروڑ ڈالر اضافے سے16.15ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 1.07کروڑ ڈالر کم ہوکر5.18 ارب ڈالر رہے۔

علاوہ ازیں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مستحکم ملکی معیشت کے حوالے سے بتایا  ہے کہ اگلے دو سال تک معیشت بحالی اور استحکام کے مرحلے میں رہے گی۔ اس دوران ایسی بلند شرحِ نمو حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی جائے گی جو موجودہ حالات میں برقرار نہ رکھی جا سکے۔

مرکزی بینک کے سربراہ نے کہا کہ حکومت اور اسٹیٹ بینک کی پالیسیاں اور اقدامات اس بات کا تعین کریں گے کہ آیا بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا موجودہ قرض پروگرام پاکستان کے لیے آخری ثابت ہوگا یا نہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے اہم بریفنگ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ ملک میں 5 ہزار روپے کا کرنسی نوٹ ختم یا متروک نہیں کیا جا رہا۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی 5 ہزار کے نوٹ کو ختم کرنے یا متروک قرار دینے کی خبریں مکمل طور پر جعلی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت پاکستان نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن پر کام کر رہی ہے، تاہم ان کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ ہی دے گی۔

کیا 5 ہزار روپے کا کرنسی نوٹ ختم ہونے والا ہے؟ گورنر اسٹیٹ بینک نے حقیقت بتادی

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں