تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ملکی خزانے میں اربوں ڈالرز کا اضافہ

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں مرکزی بینک کے ذخائر میں 2 ارب 57 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں یورو بانڈز کے 2.5 ارب ڈالر موصول ہوئے، ایک ہفتے میں مرکزی بینک کے ذخائر میں 2 ارب 57 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

ایس بی پی کے مطابق ذخائر 2016 کی بلند سطح 16 ارب 10 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 11 کروڑ 39 لاکھ ڈالر موجود ہیں، ملکی مجموعی ذخائر 23 ارب 22 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر میں 27 کروڑ پچاس لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر 13.01 ارب ڈالرز سے بڑھ کر 13 ارب 29 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئے تھے۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ذخائر تھے۔

Comments

- Advertisement -