تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 12 ارب 32 کروڑ سے تجاوز کرگئے

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے زرمبادلہ کے ذخائر کی تازہ رپورٹ جاری کردی جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے مجموعی ذخائر میں 25 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 30 اپریل تک زرمبادلہ کے ذخائر 12 ارب 32 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے۔

رپورٹ کے مطابق کمرشل بینکوں کےذخائر 6 ارب 42 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے جس کے بعد ایک ہفتے میں ملکی مجموعی ذخائر 18 ارب 75 کروڑ ڈالرسے تجاوز کرگئے۔

یاد رہے کہ تیس اپریل کو جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر ایک ارب 18 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر کی مالیت 12 ارب 7 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی۔

اُس سے قبل 23 اپریل کو جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ملک کے مجموعی ذخائر میں 8 کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سرکاری ذخائرکی مالیت 10 ارب 88 کروڑ 92 لاکھ ڈالرکی سطح پر پہنچ گئی، گزشتہ ہفتےکےدوران 14 کروڑ 50 لاکھ ڈالربیرونی قرضوں کی مد میں اداکیے گئے ۔

Comments

- Advertisement -