تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 81 لاکھ ڈالر کا ریکارڈ‌ اضافہ

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ ملکی رزمبادلہ کے ذخائر میں 81 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق تین جولائی تک حکومت کو چین کی جانب سے ایک ارب ڈالر کا قرض ملا جس کے بعد ملکی ذخائر میں 81 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق چین سے حاصل ہونے والے قرض کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر 81 کروڑ ڈالر اضافے کے بعد سرکاری ذخائر کی مالیت 12 ارب چار کروڑ  16 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں: زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب 27 کروڑ ڈالر کا ریکارڈ اضافہ

اسٹیٹ بینک کے ترجمان نے بتایا کہ تین جولائی تک حکومت نے بیرون قرض کی مد میں 23 کروڑ 12 لاکھ ڈالر کی رقم ادا کی۔ جس کے بعد ملک کے مجموعی ذخائر بڑھ کر 18 ارب 79 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

اعداد و شمار کے حوالے سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق کمرشل بینک کے ذخائر 80 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 6 ارب 74 کروڑ  85 لاکھ ڈالر سے تجاوز کرگئے۔

Comments

- Advertisement -