سی پیک: بیرونی سرمایہ کاری میں 162 فیصد اضافہ

کراچی: سی پیک پروجیکٹ شروع ہونے کے بعد پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری 162 فیصد بڑھ گئی۔
اسٹیٹ بینک سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کے پہلے ماہ میں براہ راست سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا جس کے بعد جون کے مقابلے میں جولائی کے ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری 162 فیصد تک بڑھ گئی۔
پڑھیں: سی پیک کے تحت سرمایہ کاری کے حجم میں مزید 7ارب ڈالر کا اضافہ
اسٹیٹ بینک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سی پیک پروجیکٹ شروع ہونے کے بعد بیرونی سرمایہ کاری 8 کروڑ 4 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 22 کروڑ 26 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی اور اگست کے آدھے ماہ میں بھی بیرونی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں رقم انویسٹ کی۔
یاد رہے چین اور پاکستان کے مشترکہ تعاون سے سی پیک معاہدہ شروع کیا گیا ہے جس کے تحت گوادر میں بندر گاہ اور اقتصادی راہداری کے منصوبے شامل ہیں، معاشی ماہرین نے منصوبہ شروع ہونے سے قبل ہی اس منصوبے کو پاکستان کے حق میں قرار دیا تھا۔