پیر, مئی 18, 2026
اشتہار

ایران جنگ کے اثرات: تھائی لینڈ سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا انخلا

اشتہار

حیرت انگیز

سنگاپور: غیر ملکی سرمایہ کار تھائی لینڈ سے اپنے اثاثے منتقل کررہے ہیں کیونکہ امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کے نتیجے میں پیدا ہونے والا توانائی کا بحران معاشی بحالی کی امیدوں کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مشرقی وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں تقریباً 100 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہیں، جس سے ایشیائی ممالک کے خلیجی توانائی پر انحصار پر توجہ مرکوز ہو گئی ہے۔

تھائی لینڈ اس حوالے سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے کیونکہ اس کی تقریباً نصف تیل و گیس کی ضروریات مشرق وسطیٰ سے پوری ہوتی ہیں۔

ادھر، حکومتی قرضہ اپنی مقررہ حد 70 فیصد کے قریب پہنچ چکا ہے، جبکہ جنگ سے قبل ہی معیشت میں افراطِ زر کی بجائے تنزلی دیکھی جا رہی تھی، جس سے بنکاک کے لیے صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔

فروری میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 1.7 ارب ڈالر کے تھائی شیئرز خریدے تھے، جبکہ وزیرِ اعظم انوتین کی شاندار انتخابی کامیابی نے سیاسی استحکام اور معاشی اصلاحات کی امیدیں پیدا کی تھیں۔

اسرائیلی آرمی چیف کا ایران اور لبنان پر حملے جاری رکھنے کا اعلان

تاہم، فروری کے آخر میں ایران جنگ شروع ہوتے ہی صورتحال بدل گئی ہے۔ مارچ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 823 ملین ڈالر کے حصص فروخت کیے جبکہ بانڈ مارکیٹ سے 705 ملین ڈالر کا انخلا ہوا، جو اکتوبر 2024 کے بعد سب سے بڑا مشترکہ انخلا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں