جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

‘خدشہ ہے علی زیدی اور بلاول بھٹو میں ٹکراؤ نہ ہو جائے’

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہندوستان کی حکومت ہندوتوا سوچ میں قید ہے، مودی حکومت کا چہرہ آج دنیا بھر میں بے نقاب ہوچکا ہے۔

ملتان میں پارٹی ورکرز سے  خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان نے اقلیتوں کیلیے راستہ کھولا ، ویزوں پر فراخدلی کا ثبوت دیا لیکن پاکستان سے زیارت کے لیے بھارت آنے کی اجازت نہیں دی جارہی، آج ہندوستان میں بھی کروڑوں لوگ انتہاپسند سوچ کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں، اگر بھارتی حکومت نے اپنے فیصلوں پر نظرثانی نہ کی تو انہیں مشکلات کا سامنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین اسٹریٹجک پارٹنر ہیں ، وزیراعظم عمران خان دورے کےدوران چینی قیادت سے اہم ملاقاتیں کرینگے، مقبوضہ کشمیرکے حوالے سے چین کا موقف واضح ہے، دورے کے دوران مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر بھی چینی قیادت سے بات ہوگی۔

شاہ محمود کا کہنا تھا کہ افغان حکومت کامؤقف ہےاپنی سرزمین کسی کیخلاف استعمال ہونےکی اجازت نہیں دےگی، اس کے باوجود افغان سرزمین کو استعمال کیاگیا، کچھ کارروائیاں ہوئیں، ہم سمجھتے ہیں اسپوائلرز موجود ہیں لیکن اسپوائلرز کھیل کھیلتے رہیں گے ہمیں امید ہے افغان عوام انکےعزائم خاک میں ملادے گی۔

جنوبی پنجاب کے حوالے سے شاہ محمود کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں بلاول بھٹو،شہبازشریف کو خود خط لکھا ہے، اگر ان میں جنوبی پنجاب کادردہےتوگمنام خط کوبھی اہمیت دیں، اپوزیشن حامی بھرے ہم جنوبی پنجاب کا بل پیش کرتے ہیں

وزیرخارجہ نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لانگ مارچ کرنا چاہتی ہے تو شوق سے کرے لیکن وہ اسٹیٹ بینک بل پر نظرثانی کرسکتے ہیں تو ہوسکتاہے لانگ مارچ پر بھی ہوجائے، عوام نے دیکھا جمہوریت کےدعویدار ہی جمہوریت کی اقدارپامال کررہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج اپوزیشن ایک دوسرے پر ہی سوالات کھڑے کررہی ہے، مولانا نےبلاول اور شہبازشریف سےکہا کہ اپنے غیر حاضر اراکین کیخلاف کارروائی کریں، ن لیگ کہہ رہی ہے کہ اسٹیٹ بینک بل پر پیپلزپارٹی نے ہاتھ کردیا، ہم یوسف رضا گیلانی کے شکرگزار ہیں جو کیا اچھا کیا، وہ جس طرح منتخب ہوئے ہم اس کےبھی رازدار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کہ اسٹیٹ بینک حکومتی پالیسی کا آلہ کار بن جائے اس لیے ہم نے اسٹیٹ بینک کو خودمختارکرنے کی کوشش کی ہے،کیا ن لیگ اور پی پی نے اسٹیٹ بینک ایکٹ میں اصلاحات نہیں کی تھیں؟

انہوں نے کہا کہ بلاول نے بلاول نے 27فروری کوکراچی سے لانگ مارچ شروع کرنے کا کہا ہے، علی زیدی نے گھوٹکی سے کراچی جانے کا کہا ہے خدشہ ہے ان کے درمیان بیچ میں کہیں ہاتھ پنجہ نہ ہوجائے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات ہونےچاہئیں،اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہونےچاہئیں لیکن سندھ میں بلدیاتی قانون کوتمام جماعتوں نے مستردکردیاہے اور وہاں پیپلز پارٹی اس قانون کے ساتھ تنہا کھڑی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں