تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس کی وفد کے ہمراہ وزارت خارجہ آمد

اسلام آباد : جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس وفد کے ہمراہ وزارت خارجہ کے دفتر پہنچ گئے، ہائیکو ماس نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی میں چند سالوں میں دو طرفہ تعلقات، وسعت پذیر ہوئے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جرمنی کے وزیر خارجہ ہائیکو ماس کی دفتر خارجہ آمد ہر خیر مقدم کیا، اس موقع پر ہائیکو ماس نے وزارت خارجہ کے سبزہ زار میں یادگاری پودا لگایا۔

ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے، جس میں دو طرفہ تعلقات، تعاون کے فروغ، امن و امان اور افغان صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔

وفود کی سطح پر مذاکرات کے بعد وزرائے خارجہ مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔

واضح رہے کہ جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس کا رواں سال کے دوران یہ پاکستان کا دوسرا دورہ ہے اور پاکستان اور جرمنی میں اعلیٰ سطح روابط کا فروغ، دو طرفہ تعلقات کے استحکام کا مظہر ہے۔

اس موقع پر ہائیکو ماس نے کہا کہ چند روز مین طالبان اپنی حکومت کا اعلان کریں گے اس کے بعد طالبان کے وعدوں کا آنے والے دنوں میں علم ہوگا۔

جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس کا کہنا تھا کہ بدترین ماضی کے باعث کافی افغان شہری ہمسایہ ممالک کا رخ کررہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم تیس لاکھ افغان مہاجرین کی صدیوں سے میزبانی کررہے ہیں، اب مسئلہ پیسے کا نہیں بلکہ گنجائش اور صلاحیت کا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہر ممکن طریقے سے افغانستان کی صورتحال معمول پر لانے میں مدد کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -