The news is by your side.

Advertisement

وزیر خارجہ نے نوجوانوں کو بڑی خوشخبری سنادی

اسلام آباد: وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ہمیں جغرافیائی مقام کو استعمال کرکےاچھےمواقع تلاش کرنا ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھنے کیلئے کام کررہےہیں، ہمیں ان کیلئے ترقی کے مواقع پیداکرنا ہوں گے، ہمارے نوجوانوں میں اتنی صلاحیت ہے کہ کہیں بھی کام کرسکتا ہے۔

عالمی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ دنیا بھر میں جو ہورہا ہے اس کا پاکستان پر اثر پڑتا ہے جبکہ پاکستان کے فیصلوں کا دنیا پر براہ راست اثر پڑتا ہے،پاکستان کا جغرافیائی مقام انتہائی اہم ہے، ہم پاکستان کو مستقبل میں اعلیٰ مقام دلانے کیلئےکوشاں ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت، ایران اور افغانستان ہمارے قریب ترین پڑوسی ہیں، ہمیں جغرافیائی مقام کواستعمال کرکےاچھےمواقع تلاش کرناہونگے کیونکہ اقتصادی، سفارتی سطح پرہمارے پاس پوٹینشل موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: "امپورٹڈ حکومت کا بس چلے تو پورا ملک آئی ایم ایف کےسپرد کردے

چین امریکا تعلقات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ چین اور امریکا کے درمیان پل کا کردار ادا کیا ، بڑی عالمی طاقتوں کے درمیان پاکستان اب بھی اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم پاکستانی اس وقت انسانیت کے ایک مشکل ترین دوراہے پر کھڑے ہیں، ماحولیاتی تبدیلیوں کا اتنا سنجیدہ چیلنج ہے کہ کوئی پاکستانی اس کا انکار نہیں کر سکتا، ہمیں اس وقت کووڈ کے باعث سپلائی چین کے براہ راست اثرات کا سامنا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں