جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

وزیرخارجہ نے امارات کے ذریعے بھارت سے مذاکرات کی تردید کردی

اشتہار

حیرت انگیز

وزیرخارجہ‎ ‎‏ شاہ محمود قریشی نے متحدہ امارات کے ذریعے بھارت سےکسی قسم کے مذاکرات ‏کی تردید کر دی۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک ٹی آر ٹی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں ‏میں پاکستان، بھارت میں کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، یواےای کسی بھی حوالے سے کوئی سہولت ‏کاری نہیں کررہا، یواےای کی ثالثی کےحوالے سےخبریں دیکھی ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات پاکستان اور بھارت کا دوست ملک ہے ‏دیگردوست بھی مسائل کے حل کیلئےمذاکرات کی بات کرتے ہیں، پاکستان کبھی مذاکرات سے ‏پیچھے نہیں ہٹا یہ بھارت ہے جو مذاکرات سے بھاگ جاتا ہے۔

- Advertisement -

وزیر خارجہ نے کہا کہ دیرینہ مسائل کو حل کرنے کا ایک ہی طریقہ مذاکرات ہیں، وزیر اعظم نے ‏کہا تھابھارت امن کیلئےایک قدم اٹھائےتو ہم 2اٹھائیں گے ہم اقتصادی سیکیورٹی چاہتے ہیں ہم اپنی ‏معیشت کو مستحکم بنانا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں مشرقی اورمغربی ہمسائیوں کیساتھ امن چاہتےہیں ہم بات چیت کے لیے تیار ‏ہیں،کیا بھارت تیار ہے بھارت کوپاکستانس ےبات چیت کیلئےسازگار ماحول تیارکرنا ہو گا وہی ماحول ‏جس کو بھارت نے 5 اگست 2019 کو تباہ کیاتھا۔

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارت کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے، ‏کشمیری اس وقت دہرے محاصرے میں رہ رہے ہیں ہم صرف کورونا لاک ڈاؤن دیکھ رہے ہیں ‏کشمیری بھرپور عسکری محاصرے کا سامنا کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں