پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

وزیرخارجہ خواجہ آصف امریکہ روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف دورہ امریکہ کے لیے روانہ ہوگئے جہاں وہ امریکی وزیرخارجہ سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ آصف امریکہ کے لیے روانہ ہو گئے جہاں وہ کل واشنگٹن میں امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ خواجہ آصف امریکی سلامتی کے مشیر سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیرخارجہ خواجہ آصف اور امریکی حکام کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں کے دوران کشمیر، افغانستان میں قیام امن اور باہمی تعلقات پر بات چیت کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں جنوبی ایشیا سے متعلق پالیسی پر بھی بات چیت ہوگی، امریکہ کوبھارت کے افغانستان میں دہشت گردوں سے تعلق پراعتماد میں لیا جائے گا۔


بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کو استعمال کررہا ہے، امریکی وزیردفاع


خیال رہے کہ 25 ستمبرکو امریکی وزیردفاع جیمز میٹس نے کہا تھا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کے لیے طالبان کو استعمال کررہا ہے،امریکہ نے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔


بھارت افغانستان کےراستے پاکستان میں مداخلت کررہاہے‘ خواجہ آصف


یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے نیویارک میں وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن وسیکورٹی کی ذمہ داری نہیں لے سکتے۔


بھارت جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کی ماں ہے‘ ملیحہ لودھی


واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارتی وزیرخارجہ کی تقریرکا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کی ماں ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں