تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 20 اگست کو چین کے دورے پر روانہ ہوں گے

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 20 اگست کو چین کے دورے پر روانہ ہوں گے، دورے میں اعلیٰ چینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں سی پیک، لداخ اور خطے کی سیکورٹی صورتحال پر بات ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایک روزہ دورے پر 20 اگست کوچین روانہ ہوں گے ، دورے کے دوران وزیر خارجہ اعلیٰ چینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال ہوگا اور سی پیک، لداخ اور خطے کی سیکورٹی صورتحال پر بات ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود چینی صدر شی جن پنگ کے متوقع دورہ پاکستان پر بھی گفتگو کریں گے۔

یاد رہے سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ چینی صدر شی جن پنگ کے جلد پاکستان کا دورہ کریں گے، چینی صدر کے دورہ پاکستان کی تاریخوں کا تعین کیا جارہا ہے، کرونا کے تناظر میں چین کے صدر پاکستان کا دورہ کرنے والے پہلے غیر ملکی سربراہ ہوں گے، چینی صدر کے دورے کے دوران خطے میں بدلتی صورت حال پر بھی اہم امور زیر غور آئیں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق چین کے صدر کے دورے کے دوران سی پیک کے لیے مزید سرمایہ کاری کا اعلان ہوگا، ان کا پاکستان کی پارلیمنٹ سے خطاب بھی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں وزیراعظم عمران خان اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ملاقات ہوئی تھی۔

چینی صدر نے خطےمیں قیام امن کےلئےپاکستان کی کوششوں کی تعریف کی تھی اور ترقی کےنئےسفرمیں پاک چین کمیونٹی میں رابطوں کےفروغ کافیصلہ کیا گیا اور مضبوط برادرہمسایہ ممالک اسٹریٹجک کوآپریٹوشراکت داری بڑھانے پراتفاق کیا گیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے چینی صدرکوپاکستان کی بھرپورحمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان چین کیساتھ ہرشعبےمیں تعاون جاری رکھےگا، سی پیک منصوبہ کی تکمیل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

Comments

- Advertisement -