تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا بڑا انکشاف

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ ن لیگ نے مجھے وزارت خارجہ آفر کی تھی جسےقبول نہیں کیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمودقریشی نے کہا کہ 2013 میں آپ نے مجھے بلایا تھا اور قیادت سے ملاقات کی تھی میرے پاس ن لیگ اور پی ٹی آئی سمیت مختلف آپشن تھے، مسلم لیگ ن مجھے وزارت خارجہ آفر کی تھی جسےقبول نہیں کیا ن لیگ کےبجائےپی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی جس پر بہت سےسیاسی پنڈتوں نے کہاتھابےوقوفی کافیصلہ کیاہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی کوشش ہے پاکستان کوگرےلسٹ سےبلیک پردھکیلے اگر بلیک لسٹ میں چلے گئے توعالمی پابندیاں لگ سکتی ہیں، قانون سازی ہمیں گرےلسٹ سےنکال کروائٹ لسٹ میں آنےکیلئےہے مگراپوزیشن نےایف اےٹی ایف قانون کومشروط کیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی ترمیم مان لیں تو احتساب کاعمل نہیں ہوسکےگا ہم نےگاجریں نہیں کھائیں اس لیے ہمیں کس چیز کا خوف ہے، مشرف دورمیں اپوزیشن میں تھاپھربھی کرپشن کاالزام نہیں لگا ہم کسی ایک شخص کیلئےنیب قانون میں تبدیلی نہیں کرسکتے، مخصوص شخص کےلیےنیب قانون کوتبدیل نہیں کرنےدیں گے۔

ن لیگ کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کل مجھےکہا گیا آپ نے رنگ سازی کی،میں نےرنگ سازی کی لیکن آپ تورنگ میں بھنگ ڈال رہےہیں کل مجھےکہا گیا آپ نےقوالی پیش کی ہم نےقوالی نہیں پکاراگ پیش کیا،باقی آپ سمجھ جائیں، کرپٹ عناصر پر پکا ہاتھ ڈالیں گےکسی کونہیں چھوڑاجائےگا احتساب کےعمل پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،احتساب کا عمل بھرپور جاری رہےگا۔

Comments

- Advertisement -