تازہ ترین

پنجاب، کے پی انتخابات کے التوا کیخلاف درخواست پر سماعت کرنیوالا بینچ ٹوٹ گیا

پنجاب اور خیبر پختونخواہ صوبوں میں انتخابات کی تاریخ...

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 سینیٹ میں پیش

اسلام آباد : سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل2023...

بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا قانون کالعدم قرار

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے بغاوت کا مقدمہ...

خیبر پختونخوا میں بھی انتخابات کیلیے 8 اکتوبر کی تاریخ مقرر

پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی عام انتخابات...

’سعودی عرب اور ایران کے وزرائے خارجہ جلد ملاقات کریں گے‘

ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے وزرائے خارجہ جلد ملاقات کریں گے۔

تہران میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے وزارئے خارجہ کی ملاقات میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے، دونوں وزارت خارجہ ملاقات کی تیاریاں کر رہی ہیں اور جلد ملاقات کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات کے حوالے سے رابطہ کاری سفارتی ذرائع سے ہو گی۔

امریکا سے قیدیوں کے تبادلے سے متعلق سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ قیدیوں کے تبادلے اور دیگر مسائل سے متعلق امریکا سے بلواسطہ بات چیت پہلی بھی ہوتی رہی ہے اور اب بھی جاری ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا نے اس بات کو قبول کر لیا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کو پابندیوں کے خاتمے سے الگ رکھا جائے اور ایران اس معاملے کو انسانی بنیادوں پر نمٹانے کے لیے پوری طرح آمادہ ہے۔

Comments