تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

الزام تراشی سے نہیں، باہمی تعاون سے کورونا کو شکست دی جاسکتی ہے، چین

بیجنگ: چین نے واضح کیا ہے کہ کورونا وائرس پر الزام تراشی صرف اور صرف وقت کا ضیاع ہے سب کے تعاون اور یکجہتی سے مہلک وبا کو شکست دی جا سکتی ہے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے پریس بریفنگ میں کہا کہ کورونا وائرس کوئی نسل، سرحد اور نظریہ نہیں جانتا، تمام ممالک کی تقدیریں ایک دوسرے کے ساتھ جڑی ہیں اس لیے ہمیں ایک دوسرے پر الزام تراشی کر کے وقت ضائع نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ وقت ممالک کے ایک دوسرے سے تعاون کا ہے، کورونا وائرس کو یکجہتی اور باہمی تعاون سے ہی شکست دی جا سکتی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اس وقت کورونا وائرس پوری دنیا میں پھیل چکا ہے خصوصاً یورپ اور امریکا میں، ان حالات میں تمام ممالک کے لوگوں نے مہلک وبا کے خلاف متحد ہونے کا مطالبہ کیا ہے لیکن پھر بھی کچھ لوگ وقفے وقفے سے شور مچانا شروع کر دیتے ہیں جو کہ وبا کے خلاف اتحاد کی موجودہ فضا سے خاصہ مختلف ہے۔

چینی وزارت خارجہ نے تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کے آغاز سے ہی تمام تر تفصیلات، شفاف، منظم اور بروقت ڈبلیو ایچ او سمیت تمام متعلقہ عالمی فورمز کو فراہم کرتے رہے یہاں تک کہ امریکا کو بھی گاہے بگاہے تمام معلومات شیئر کیں، اس وقت بھی چین مہلک وبا کے خلاف مستعد ہے اور وبا پر مکمل قابو پانے پر زور دے رہا ہےہمارے پاس وقت نہیں کہ کسی طرح کی مذمتی یا غلط معلومات کی مہم کا حصہ بنیں۔

Comments

- Advertisement -