عدالت گستاخانہ خاکوں سے متعلق درخواست غیر مؤثر قرار دے، وزارتِ خارجہ -
The news is by your side.

Advertisement

عدالت گستاخانہ خاکوں سے متعلق درخواست غیر مؤثر قرار دے، وزارتِ خارجہ

اسلام آباد: گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر وزارتِ خارجہ نے ہائی کورٹ میں جواب جمع کرا دیا، وزارتِ خارجہ نے استدعا کی کہ عدالت درخواست کو غیر مؤثر قرار دے کر نمٹا دے۔

تفصیلات کے مطابق وزارتِ خارجہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں گستاخانہ خاکوں سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران عدالت سے استدعا کی زیرِ سماعت درخواست غیر مؤثر ہوچکی ہے، اس لیے عدالت اسے نمٹا دے۔

حکومتی کوششوں سے ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ ہو چکا: وزارتِ خارجہ

وزارتِ خاجہ کی جانب سے عدالت میں کہا گیا کہ حکومتی کوششوں سے ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ ہو چکا ہے، وزیرِ خارجہ نے ہالینڈ کے سفیر اور وزیرِ خارجہ کے ساتھ اس معاملے کو اٹھایا تھا جس پر مقابلہ منسوخ کیا گیا۔

عدالت میں وزارتِ خارجہ کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا کہ وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کابینہ اجلاس میں اس معاملے کو اٹھایا، اور گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ ہوا۔


مزید پڑھیں:  گستاخانہ خاکے: ہالینڈ سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کی درخواست پرسماعت


عدالت کو بتایا گیا کہ وزیرِ خارجہ نے ڈچ حکومت سے آواز اٹھانے کے لیے او آئی سی کو خط لکھا، پاکستان نے گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ رکوانے کی لیے مختلف ممالک کو خطوط لکھے۔

عدالت کو مزید بتایا گیا کہ معاملے پر اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں بھی اپنے تحفظات کا اظہار کیا گیا، پاکستان کے دباؤ پر گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ کیا گیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں