اسلام آباد: دفترخارجہ کے ترجمان نفیس زکریا کا کہناہےکہ طارق فاطمی سے ملاقات میں امریکی سینیٹرزکمیٹی نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کوسراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مزیدمضبوط تعلقات چاہتے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کےمعاون خصوصی طارق فاطمی نےامریکی سینیٹرز خارجہ امور کمیٹی کی اعلیٰ قیادت سے کیپٹل ہل میں ملاقات کی۔
طارق فاطمی کی امریکی سینیٹر کمیٹی کے ارکان سے ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور سرحدی کشیدگی پر بات چیت کی گئی۔
مزید پڑھیں:وزیر اعظم کے معاون طارق فاطمی کی اہم امریکی شخصیات سے ملاقاتیں
وزیراعظم نوازشریف کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے سینیٹرز کمیٹی کو بتایا کہ بھارت کا منفی رویہ اور جنگی جنون خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔
طارق فاطمی نے امریکی حکام کوپاک بھارت کشیدگی اورمقبوضہ کشمیرکی صورتحال اورانسانی حقوق کی خلاف ورزی سےآگاہ کیا۔
مزید پڑھیں:مقبوضہ کشمیرکےحل کےبغیرخطےمیں امن ممکن نہیں،طارق فاطمی
یاد رہے کہ تین روز قبل وزیراعظم کےمعاون خصوصی طارق فاطمی نےواشنگٹن میں امریکی نائب وزیر خارجہ ٹونی بلنکن سے ملاقات کی تھی جس میں مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیاتھا۔
طارق فاطمی نےٹونی بلنکن کوکشمیرکی صورت حال سےآگاہ کیاتھا اور کہاتھاکہ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیرخطےمیں امن ممکن نہیں ہے۔
مزید پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیرحل کرسکتےہیں،مائیک پنس
واضح رہے کہ رواں ہفتےنومنتخب امریکی نائب صدر مائیک پنس نے دعویٰ کیاتھاکہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر حل کرسکتے ہیں۔