جمعرات, جون 18, 2026
اشتہار

کشمیر میں بھارتی مظالم پر ایران اور ترکی سے رابطہ کیا گیا: دفتر خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر وزیر خارجہ نے ایران اور ترکی سے رابطے کیے۔ رابطوں کے بعد ایران، ترکی اور او آئی سی نے بیانات جاری کیے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر وزیر خارجہ نے ایران اور ترکی سے رابطے کیے۔ رابطوں کے بعد ایران، ترکی اور او آئی سی نے بیانات جاری کیے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ 7 اپریل کو امریکی سفارت خانے کے ملٹری اتاشی کی کار کو حادثہ پیش آیا۔ معاملے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور امریکی سفارت خانے نے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ شام کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کا احترام کرتے ہیں۔ پاکستان سارک اجلاس کروانے پر تیار تھا۔ اب بھی پاکستان سارک سربراہی اجلاس کے انعقاد کے لیے تیار ہے۔

بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ وزیر اعظم کا دورہ کابل اتنہائی کامیاب اور مفید ثابت ہوا۔ تعلقات بہتر کرنے کا واحد راستہ مذاکرات ہی ہیں۔ ہماری افواج تب ہی جواب دیتی ہے جب ان کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ’افغانستان کے پاس الزامات کے ثبوت ہیں تو فراہم کرے‘۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں