site
stats
پاکستان

راحیل شریف کی تعیناتی، سرتاج عزیز کے بیان پر دفتر خارجہ کی وضاحت

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ کی مشیرخارجہ سرتاج عزیزکےبیان کی وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ خارجہ امورکمیٹی میں سرتاج عزیز کا بیان غلط انداز میں پیش کیا گیا۔

دفتر خارجہ سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سرتاج عزیز کے بیان توڑمروڑ کر پیش کیا گیا،مشیر خارجہ نے سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے سامنے کہا تھاحکومت نےراحیل شریف کوقانون کےمطابق  این اوسی جاری کیا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلامی اتحاد کے ٹی او آر طے ہونے کے بعد پارلیمنٹ سے مشاورت کی جائے گی، پاکستان کسی اتحاد کا حصہ بنے گا یا نہیں یہ پالیسی طے کرنا ابھی باقی ہے۔

پڑھیں: قطراور سعودیہ تنازع میں غیرجانبداری کی پالیسی پرکاربند ہیں، سرتاج عزیز

یاد رہے آج صبح خبریں زیر گردش تھیں کہ سرتاج عزیز نے سعودی قطر تنازعے کے حوالے سے حکومتی پالیسی واضح کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ پاکستان اس معاملے میں غیر جانبدار ہے اور معاملے کو حل کروانے کے لیے کوشش کررہا ہے۔

اسلامی اتحاد میں راحیل شریف اسلامی کی تعیناتی کے حوالے سے سرتاج عزیز نے کہا تھا کہ وہ ذاتی حیثیت سے گئے ہیں اس ضمن میں سرکاری طور پر کوئی احکامات جاری نہیں کیے گئے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top