پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

پاکستان کا اسرائیل کے ساتھ کسی سطح پر کوئی تعاون یا تعلق نہیں، دفتر خارجہ کا واضح بیان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے واضح کیا کہ پاکستان کا اسرائیل کے ساتھ کسی سطح پر کوئی تعاون یا تعلق نہیں، تمام افواہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے اپنے بیان مٰن کہا پاکستان کا اسرائیل کے ساتھ کسی سطح پر کوئی تعاون یا تعلق نہیں ہے، اسرائیل سے متعلق پاکستان کے کسی تعاون کی تمام افواہیں بے بنیاد ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک افغان بارڈر سے متعلق پاکستان کی ثالثی کو خوش آمدید کہا جاتا ہے، تاہم پاک افغان بارڈر پر کسی بھی ثالثی کا فیصلہ پاکستان کے حق میں ہونا ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے علم میں نہیں کہ سعودی عرب میں پاک افغان بارڈر پر کوئی مذاکرات ہوئے ہوں۔

ترجمان نے بتایا کہ حکومت نے افغانستان کے لیے امدادی سامان پاکستان کے راستے بھیجنے کی اجازت دے دی ہے۔ یہ اجازت اقوام متحدہ کی درخواست پر دی جا رہی ہے کیونکہ افغان عوام ہمارے بھائی اور بہن ہیں۔

طاہر اندرابی کا کہنا تھا کہ امدادی سامان تین مراحل میں افغانستان بھیجا جائے گا ، پہلےمرحلے میں خوارک ، دوسرے میں ادویات ،تیسرے میں دیگر ضروری اشیا کی اجازت ہوگی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں