تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پاکستان کا کینیڈا میں آگ لگنے سے 7پاکستانی نژاد شہریوں کی اموات پر اظہارِ افسوس

اسلام آباد : پاکستان نے کینیڈا میں آگ لگنے سے 7پاکستانی نژاد شہریوں کی اموات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا پاکستانی قونصلیٹ متاثرہ خاندان اور کینیڈین حکام سے رابطے میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے کینیڈا کے شہر میں آگ لگنے سے 7پاکستانی نژاد شہریوں کی اموات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 7پاکستانی نژاد کینیڈین شہریوں کی موت پر شدید افسوس ہے، جاں بحق پاکستانی نژاد کینیڈین شہریوں میں 4بچے بھی شامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سوچیں اور دعائیں دلخراش حادثے کے متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں جبکہ زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ وینکوورمیں قونصل جنرل متعلقہ کینیڈین انتظامیہ سےرابطہ میں ہے، کوشش ہےحقائق تلاش اورمتاثرہ خاندان کی ہرممکن مددکی جائے، کینیڈین انتظامیہ کےمطابق تاحال آتشزدگی کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں، ابتدائی تحقیقات کےمطابق واقعہ کسی جرم کا حصہ دکھائی نہیں دیتا۔

یاد رہے کینیڈا کے شہر کیلگری میں پاکستانی نژادفیملی کےگھرمیں آگ لگ گئی تھی ، آگ لگنے سے پاکستانی نژاد خاندان کے چار بچوں سمیت سات افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے۔

آتشزدگی کا واقعہ جمعے کی صبح پیش آیا، ابتدائی تحقیقات کےمطابق واقعہ کسی مجرمانہ فعل کانتیجہ نہیں۔

Comments

- Advertisement -