اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 12سالہ کشمیری بچے کی شہادت،بھارتی جارحیت کی بدترین مثال ہے۔عالمی برداری کشمیر کی صورتحال پر فوری مداخلت کرے۔
تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں دفترخارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان 12 سال کے کشمیری بچے جنید احمد کی شہادت کی شدید مذمت کرتا ہے اور اس کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا کا کہنا ہےکہ کشمیری بنیادی حقوق اور حق خودا رادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ جنید احمد کی شہادت بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے۔
دفترخارجہ کے ترجمان کا مزیدکہنا ہے کہ گزشتہ ماہ سے اب تک 115 افراد شہید اور 15000 ہزار زخمی ہوئے ہیں جبکہ پیلٹ گن کے استعمال سے سینکڑوں کشمیریوں کی بینائی جا چکی ہے۔
مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے 12سالہ بچہ شہید
یاد رہےکہ گزشتہ روز سری نگر میں بھارتی فوج نے پیلٹ گنز سے فائرنگ کی،چھرے لگنے سے بارہ سالہ لڑکا شہید ہوگیاتھا جس کے بعد سری نگر میں کشیدگی پھیل گئی،لوگ کرفیو توڑتے ہوئے گھروں سے نکل آئے اور احتحاج شروع کردیاتھا۔
واضح رہے کہ کشمیری رہنما برہان وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر بدستورکشیدگی کی لپیٹ میں ہے،بھارتی فورسز مہلک ترین ہتھیار استعمال کر رہے ہیں جس سے درجنوں افراد نابینا ہوگئے ہیں۔