جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

بھارت اقلیتوں کے قتل کی علامت بن چکا ہے، عالمی برادری نوٹس لے، ترجمان دفتر خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارت آج اقلیتوں کے قتل کی علامت بن چکا ہے، عالمی برادری 4 ماہ سے قید کشمیریوں کی حالت زار کا بھی نوٹس لے۔

یہ بات انہوں نے دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہی، تفصیلات کے مطابق پاکستان نے عالمی برادری سے بھارت میں اقلیتوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں اور 4 ماہ سے قید کشمیریوں کی حالت زار کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس حوالے سے دفتر خارجہ سے جاری بیان میں بھارتی وزارت خارجہ کا تبصرہ مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نریندر مودی کو ہمسایہ ممالک کو اقلیتوں کے حقوق پر لیکچر دینا زیب نہیں دیتا کیونکہ بھارت آج خود اقلیتوں کے قتل کی علامت بن چکا ہے۔

- Advertisement -

ترجمان نے کہا کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے بھارتی قانون کی مذمت کی ہے جبکہ غیر جانبدار مبصرین نے بھی اسے مسلمانوں کیخلاف امتیازی قانون قرار دیا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی قانون جھوٹ کی بنیاد پر مبنی ہے، عالمی میڈیا بھی مودی حکومت میں اقلیتوں کی حالت زار بے نقاب کر رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں