پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

پاکستان اور امریکا کے تعلقات کو مفید سمجھتے ہیں: دفتر خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات کو مفید سمجھتے ہیں۔ ترکی میں 57 پاکستانیوں کو بازیاب کروا لیا گیا جن کی وطن واپسی کی کوششیں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ مذاکرات پاکستان اور امریکا کے لیے مفید ہیں۔ اسی وجہ سے امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس پاکستان آ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر دفاع سے موجود اختلافات کے خاتمے، دہشت گردی کے خلاف انٹیلی جنس شیئرنگ، مشترکہ مشقوں و دیگر معاملات پر بات چیت ہوگی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں مزید فوج کی تعیناتی پر ہماری اور امریکا کی سوچ میں فرق ہے۔ اس بارے میں امریکی وزیر دفاع سے بات کریں گے۔

ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی خبروں پر تحفظات ہیں۔ بھارت سے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسلامی فوجی اتحاد کے وزرائے دفاع کے پہلے اجلاس میں اہم امور زیر غور آئے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں