تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

بھارت کا سارک کانفرنس میں شرکت سے انکار، پاکستان کا ردعمل

اسلام آباد : پاکستان نے سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت سے بھارتی انکار کو افسوسناک قرار دے دیا، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے ہمیشہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی۔

بھارتی ریاست گجرات کے بعد مقبوضہ کشمیر میں قتل عام کرانے والے وزیراعظم مودی نے پاکستان آنے سے راہ فرار اختیار کرلی، پاکستان نے اسلام آباد میں ہونے والی سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت سے بھارتی انکار کو افسوسناک قرار دے دیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سرکاری طور پر آگاہ نہیں کیا گیا، بھارت نے ہمیشہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی۔ ترجمان کے مطابق بھارت پاکستان میں دہشت گردوں کو مالی امداد بھی دیتا رہا ہے، کلبھوشن کا اعترافی بیان بھارتی دہشت گردی کا ثبوت اور مثال ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ دنیا جانتی ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کرتا رہا ہے، بھارت دخل اندازی کرکے یو این چارٹر کی خلاف ورزی کررہا ہے، پاکستان خطے میں امن وسلامتی کیلئے کوشاں ہے۔ پاکستان خطے اور لوگوں کے بہترین مفاد کیلئے کام کرتا رہیگا۔


مزید پڑھیں : بھارت کا سارک کانفرنس میں شرکت سے انکار


یاد رہے کہ گذشتہ روز بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردی بیان کے مطابق حکومت نے سارک کانفرنس میں اپنا وفد نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ سرحد پار سے بڑھتے ہوئے حملوں اور بیرونی مداخلت کے سبب موجودہ حالات میں اسلام آباد میں ہونے والی 19ویں سارک کانفرنس میں شرکت کرنا ممکن نہیں۔

ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق بھارتی حکام نے اس فیصلے سے سارک (ساؤتھ ایسوسی ایشن فار ریجنل کوآپریشن) کے نیپال چیئرمین کو آگاہ کردیا ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوارب نے ٹوئٹ کیا ہے کہ ریجنل کوآپریشن اور دہشت گردی دونوں ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے اس لیے سارک کانفرنس کا بائیکاٹ کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -