site
stats
پاکستان

امریکی انتظامیہ نے پاکستان پر سفری پابندی نہ لگانے کا یقین دلایا ہے،دفتر خارجہ

اسلام آباد : ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ امریکا نے پاکستانیوں سے متعلق اقدامات نہ کرنے کا یقین دلایا ہے، بھارت پاکستان میں دہشتگردی کیلئے مالی امداد فراہم کرتا ہے، پاکستان افغانستان میں امن کا خواہشمند ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کرتے ہوئے بتایا کہ نئی امریکی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں، امریکی انتظامیہ نے یقین دلایا ہے کہ پاکستانیوں سے متعلق اقدامات نہیں کررہے، امریکی سفارتخانے نے اس حوالے سے جامع بیان بھی جاری کیا ہے۔

نفیس زکریا نے افغانستان میں6 ریڈ کراس ورکرز کی موت کی مذمت اور ہلاک افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارت کی ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی جاری ہے، پاکستان نے اس پر احتجاج ریکارڈ کرایا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ بھی جاری ہے، کشمیری قیادت نے بھارتی ہتھکنڈوں کے خلاف یوم احتجاج منایا ہے، کشمیری وکلا نے مسئلہ کشمیر یو این قراردادوں کے تحت حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بھارت پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث ہے

نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ملک ہے، پاکستان کے عوام، ریاستی ادارے دہشتگردی کا نشانہ بنتے رہے، بھارت پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث ہے، بھارت پاکستان میں دہشتگردی کیلئے مالی امداد فراہم کرتا ہے، بھارتی دہشتگردی ثابت ہوچکی ہے، پاکستان اقوام متحدہ میں بھارتی مداخلت کے ثبوت دے چکا ہے۔

افغانستان کے حوالے سے ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن کاخواہشمند ہے، پاکستان افغانستان میں امن کیلئے مکمل تعاون کو تیار ہے، پاکستان ہمسایہ ممالک سےاچھے تعلقات کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، پاکستان کے دروازے مذاکرات کے لیے کھلے رہیں گے۔

پاکستان کو تنہا کرنے کے دعوے نے بھارت کو ہی تنہا کردیا

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت بین البر اعظمی میزائل کے تجربات کررہا ہے، بھارت نے ایک خفیہ نیوکلیئرسٹی بھی تعمیر کیا ہے، بھارت کے پاس ایٹمی اسلحہ کے ذخائر موجود ہیں، بھارتی اقدامات سے خطے میں ہتھیاروں کا توازن متاثر ہو رہا ہے، پاکستان کو تنہا کرنے کے دعوے نے بھارت کو ہی تنہا کردیا، پاکستان کو بدنام کرنے کی ہر بھارتی کوشش ناکام ہوئی۔

سرجیکل اسٹرائیک بھارت کی جانب سے ایک ڈرامہ تھا

بھارتی سرجیکل اسٹرائیک سے متعلق انکا کہنا تھا کہ سرجیکل اسٹرائیک پر بھارتی میڈیا کی رپورٹس بے بنیاد ہیں ، سرجیکل اسٹرائیک بھارت کی جانب سے ایک ڈرامہ تھا، پاکستانی افواج نے بین الاقوامی میڈیا کو سرحدی علاقے کا دورہ بھی کرایا، میڈیا نے خود بھی دیکھا سرجیکل اسٹرائیک کے کوئی شواہد نہیں۔

کئی ممالک کے پاکستان کے ساتھ روابط بھارت کو مایوس کر رہے ہیں

نفیس زکریا نے پاک بحریہ امن مشقوں کے حوالے سے کہا کہ پاک بحریہ کی مشقیں معمول کے مطابق ہو رہی ہیں، ان مشقوں میں کئی ممالک کی شرکت پاکستان کی اہمیت اجاگر کرتی ہے، کئی ممالک کے پاکستان کے ساتھ روابط بھارت کو مایوس کر رہے ہیں، بھارت دنیا کے سامنے ایکسپوز ہوچکا ہے، پاکستان کو تنہا کرنے جیسے بیانات افسوسناک تھے، پاک روس دفاعی معاہدوں کے تحت تعاون جاری ہے، امن مشق کے لیے روسی بحریہ کے دستے پاکستان میں موجود ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ترکی، ایران، سعودی عرب میں لاپتہ پاکستانیوں سےمتعلق مشن حکام سے رابطے میں ہیں جبکہ برطانیہ میں طیارے کے واقعے پر مزید معلومات اکٹھی کررہے ہیں۔

نفیس زکریا نے پلوامہ کے گاؤں میں بھارتی افواج کا اساتذہ، طلبا پر تشدد کی مذمت کی اور کہا کہ کشمیریوں نے پولیس کو فوج جیسے اختیارات دینے کے بل کو مسترد کردیا، جموں وکشمیرمیں 8ہزار کشمیریوں کو جبری گمشدہ کیا گیا، برہان وانی کی شہادت کے بعد 8ہزار کشمیریوں کو حراست میں لیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top